نماز جنازہ میں پچھلی صف کو فضیلت حاصل کیوں

 *🌹نماز جنازہ میں پچھلی صف کو فضیلت حاصل کیوں ہے؟ ــ🌹*


السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ بعد سلام عرض گزارش یہ ہے 

نماز جنازہ مین آخری صف اور پنچگانہ نماز میں پہلی صف میں کھڑا ہو نا افضل ہے اس کی کیا علت ہے بیان فرمائیں اور عند اللہ ماجور ہوں؛ 


🌹سائل🌹عبدالواحد امجدی اکلوج مھاراشٹر




*وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*✍الجواب بعون الملک الوہاب*

*نماز پنجگانہ میں اول صف کو فضیلت حاصل ہے؛ اس کی وجہ یہ ھیکہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اور اس کے فرشتے سب سے پہلے صف میں رحمت بھیجتے ہیں؛ پھر دوسری صف پر٬  پھر تیسری صف پر؛  اور نماز جنازہ میں اس کے برعکس آخری صف کو فضیلت حاصل ہے اس کی تین وجہیں ہیں ــ*


(1) پہلی وجہ یہ ھیکہ اس میں تعداد صفوف مطلوب ہے؛ تو اگر صف اول کو فضیلت دی جاتی تو لوگوں کے کم ہونے کی صورت میں سب ایک ہی صف میں رہتے دوسری تیسری صف نہ لگاتے لھذا صف اول کو فضیلت نہ دے کر آخری صف کو فضیلت دی گئی ــ


*(2) دوسری وجہ یہ ھیکہ آخری صف والے تواضع و انکساری کے ساتھ میت کے حق میں شفاعت و مغفرت کی دعا کرتے ہیں؛  اور انکی شفاعت و مغفرت قبولیت کے زیادہ مناسب ہوتی ہے ــ*


(3) تیسری وجہ یہ ھیکہ میت کی نماز پڑھنا بظاہر عبادت اصنام سے مشابہ ہے لیکن اس کو حق ادائیگی مسلم کے لئے حسن قرار دیا گیا، اور وہ صرف نماز جنازہ سے حاصل ہوجاتا ہے لھذا جس قدر میت سے دور رہے گا شبہ بعادۃ الاصنام سے دور رہے گا اس لئے بھی آخری صف کو فضیلت حاصل ہوتی ہے ــ

 

🏷️وھکذا نورالانوار صفحہ 51 اور نامی حاشیہ حسامی صفحہ  51 پر مرقوم ہے ــ


*📄ردالمحتار میں ہے "قوله خیر صفوف الرجال اولھا) لانه روی فی الاخبار ان اللہ تعالی اذا انزل الرحمۃ علی الجماعۃ ینزلھا اولا علی الامام ثم تجاوز عنه الی من بجذائه فی صف الاول ؛ ثم الی المیامن ثم الی المیاسر فی الصف الی الثانی اھ*


*( جلد   صفحہ 569 )*


♻️نیز اسی میں ہے٬ وقوله فی غیر جنازۃ) اما فیھا فاخرھا اظہار اللتواضع لانھم شفعاء فھو حری بقول شفاعتھم ولان المطلوب فیھا تعدد الصفوف فلو فضل الاول امتنعوا عن التاخر عند قلتھم رحمتی٬


( جلد 1صفحہ 570 ) 


( فتاویٰ مرکز تربیت افتاء ج 1 ص 215 جماعت کا بیان مطبوعہ فقیہ ملت اکیڈمی اوجھا گنج بستی )



واللہ اعلم ورسولہ

ــــــــــــــــــــــــــــ

*✍از قلم"حضرت مولانا محمد معصوم* *رضا نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی* *والنورانی منگلور*

*مورخہ 22 ذالحجہ1441ھ*

*♦امام اعظم گروپ♦*

             *📱+91 80 52 167976*


 ـــــــــــــــــــــ

*المشتھر"منتظمین* 

*امام اعظم گروپ*               *9973983650*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟