🌹بدنی عبادت کا ثواب دوسرے کو بخشنا کیسا*🌹
*🌹بدنی عبادت کا ثواب دوسرے کو بخشنا کیسا*🌹
*سوال ۔کیافرماتے ہیں علماۓ دین ومفتیان شرع متین مسٸلہ ذیل میں کہ*
*عام طورپرقرآن خوانی قل خوانی کرکےمیت کو ثواب بخشا جاتاہے۔*
*ہم لوگ باپ دادا کےزمانےسےایساہی دیکھتے آرہےہیں مگرچنددن ہواہمارے یہاں ایک امام صاحب آۓہیں وہ کہتے ہیں کہ نماز اور تسبیح وغیرہ عبادتوں کاثواب بخش سکتے ہیں لہٰذا بتایاجاۓکہ کیااس امام صاحب کاکہنا عند الشرع صحیح ہے؟*
*قرآن وحدیث کے حوالے سے مزین فرماٸیں۔*
*🌹ساٸل تسنیم رضوی مقام کولکاتابنگال*🌹
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*📝الجواب بعون الوہاب :*
*صورت مسئولہ میں امام صاحب کا کہنا درست ہے کہ جس طرح مالی عبادت کا ثواب دوسرے مسلمان کو بخشنا جائز ہے اسی طرح بدنی عبادت کا ثواب بھی دوسرے مسلمان کو بخشنا جائز ہے البتہ اس میں نیابت جائز نہیں ہے یعنی کوئی شخص کسی کی طرف سے نماز پڑھ دے تو اسکی نماز ادا نہ ہوگی ہاں نماز کا ثواب بخشا جاسکتا ہے*
*📖جیسا کہ مشکوۃ شریف کتاب الفتن باب الملاحم فصل دوم میں ہے کہ*
*🏷حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کسی سے فرمایا کہ*
*من یضمن لی منکم ان یصلی فی مسجد العشار رکعتین ویقول ھذہ لابی ھریرہ*
*📿یعنی تم میں سے کون اسکا ضامن بنتا ہے کہ مسجد عشار میں میرے لئے دو چار رکعتیں پڑھ دے اور کہ دے کہ یہ نماز ابو ہریرہ کی ہے*
*🍢اس سے تین مسئلے معلوم ہوۓ کہ ایک یہ کہ عبادت بدنی یعنی نماز بھی کسی کے ایصال ثواب کی نیت سے ادا کرنا جائز ہے*
*دوسرے یہ کہ زبان سے ایصال ثواب کرنا کہ یا اللہ اسکا ثواب فلاں کو دے بہت بہتر ہے*
*تیسرا یہ کہ برکت کی نیت سے بزرگان دین کی مسجد میں نماز ادا کرنا باعثِ ثواب ہے*
*📤اس سے پتہ چلا کہ بدنی عبادت کا ثواب بھی دوسرے مسلمان کو بخشنا جائز ہے*
*مزید تفصیل کے لئے*
*📕جاء الحق صفحہ ۲۴۹ مطالعہ کریں*
*📚مراۃ المناجیح جلد ہفتم صفحہ ۱۹۳*
*🔰جاء الحق صفحہ ۲۴۹*
*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*✍از قلم حضرت علامہ ومولانا محمـد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار*
*9 اكتو بر بروز منگل 2018*
*رابطه 918051028089+*
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*🌹فیضــــان غــــوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🌹👇👇*
*+917800878771*
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*🖥المـرتـــب گدائے اولیائے کرام*
*محمــــــد ایــوب رضـا خان یارعلوی*
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
Comments
Post a Comment