کسی کافر کو جنتی کہنا کیسا ھے
السلام عليكم
اہل علم حضرات کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ اگر کوئی مسلمان کسی کافر کو سوئرگ واسی کہے تو اس کی لئے کیا حکم شرع ہے ؟
سائل ۔محمد شارق قادری
الجواب
کسی بھی کافر و مشرک کو جنتی یا بیکنٹھ باشی کہنا کفر ہے,
جیسا کہ بحر الرائق میں ہے: (لا یجوز الدعاء بالمغفرۃ للمشرک، ولقد بالغ القرافي المالکي کما نقلہ في شرح منیۃ المصلي بأن قال: إنّ الدعاء بالمغفرۃ للکافر کفرٌ لطلبہ تکذیب اللّٰہ تعالی فیما أخبر بہ)
جلد اول ص (٥۷٦)
اور بہار شریعت میں ہے جو کسی کافر کے لیے اُس کے مرنے کے بعد مغفرت کی دعا کرے، یا کسی مردہ مُرتد کو مرحوم یا مغفور، یا کسی مُردہ ہندو کو بیکنٹھ باشی کہے، وہ خود کافر ہے,
جلد اول حصہ اول ص (١۸٦) مکتبہ دعوت اسلامی
نیز میرے امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:
ی الحلیۃ نقلاعن القرا فی واقرہ الدعاء بالمغفرۃ للکافر کفر لطلبہ تکذیب اﷲ تعالٰی فیما اخبربہ[3]۔
حلیہ میں قرافی سے نقل کیا اوراسے برقرار رکھا کہ: کافر کے لئے دُعائے مغفرت کفر ہے کیونکہ یہ خبر الٰہی کی تکذیب کا طالب ہے(ت)
فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۹) ص (١۷۴) مکتبہ دعوت اسلامی
واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم و علمه جل مجدة أتم و أحكم
محمد راشد مکی گرام ملک پور ضلع کٹیہار بہار ہند
Comments
Post a Comment