کیا سنہ دو ہزار ستائیس 2027 عیسوی میں پچھم سےسورج نکلے گا ؟❣️*

 *❣️کیا سنہ دو ہزار ستائیس 2027 عیسوی میں پچھم سےسورج نکلے گا ؟❣️*


السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

سوال یہ ہیکہ ایک پیپر میں لکھا گیاکہ کسی مسلم سائنسدان کی تحقیق 2027میں سورج مغرب سےطلوع ہوگااورلکھا 2028کوامام مہندی کاظہورہوگا مزید یہ اور لکھاہےکہ 2034میں حضرت عیسٰی کی آمدہوگی

کیایہ سب درست ہے علمائےکرام رہنمائی فرمائیں 

برائےکرم اس سوال کا جواب جلدازجلد عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی

*فخرازھرچینل لنک ⇩* https://t.me/fakhreazhar

*سائل محمد اسیر الحق قادری رضوی پورنوی بہار الہند*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته*


*اللّٰھم ہدایة الحق والصواب*

مغرب سے سورج طلوع ہونے کا

اور حضرت امام مَہدی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ظہور کا اورحضرت عیسٰی علیہ السلام کی آمدکاسنہ جو کسی سائنس دان نے ظاہر کیا ہے سراسر غلط ہے اور یہ لوگ وقفہ وقفہ سے اس طرح کی پیشن گوئیاں کرتے رہتے ہیں 


لہذا _________   !!!


ایسی پیشن گوئیوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے 

سورج کا مغرب سےطلوع ہونا اور حضرت امام مَہدی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا ظہور فرمانا اور حضرت عیسٰی علیہ السلام کا آسمان سے زمین پر تشریف لانا 

قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ہے قیامت کب آئے گی اور حضرت امام مَہدی رضی اللہ تعالٰی عنہ کب ظہور فرمائیں گے اس تعلق سے جب اعلیٰ حضرت امام اہل سنت مجدد دین وملت امام احمد رضا قادری بریلوی قدس سرہ العزیز سے دریافت کیا گیا تو آپ فرماتے ہیں کہ 

قیامت کب ہوگی اسے اللہ جانتا ہے اور اس کے بتائے سے اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ( جانتے ہیں ) 

قیامت ہی کاذکر کرکے 

اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے 

*عالم الغیب فلا یظھر علی غیبه احدا ' الامن ارتضی من رسول*

ترجمہ اللہ غیب کاجاننے والا ہے وہ اپنے غیب پر کسی کو مسلط نہیں کرتا سوائے اپنے پسندیدہ رسولوں کے

امام قسطلانی وغیرہ نے تصریح فرمائی کہ اس غیب سے مرادقیامت ہے 

جس کااوپرکی متصل آیت میں ذکر ہے 

امام جلال الدین سیوطی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے پہلے بعض علمائے کرام نےبملاحظہ احادیث حساب لگایا کہ 

یہ امت سنہ 1000 ایک ہزار ہجری سے آگے نہ بڑھے گی 

امام جلال الدین سیوطی نےاس کے انکار میں ایک رسالہ لکھا 

*الکشف عن تجاوز ھذہ الامۃ الالف*

اس میں ثابت کیاکہ یہ امت سنہ ایک ہزار ہجری سے ضرور آگے بڑھے گی امام جلال الدین سیوطی کی وفات شریف سنہ 911 ہجری میں ہے اور اپنےحساب سے یہ خیال فرمایاکہ سنہ تیرہ سوہجری میں خاتمہ ہوگا

بحمد اللہ اسے بھی چھبیس برس گزرگئے اورہنوز قیامت توقیامت اشراط کبری میں سے کچھ نہ آیا

امام مَہدی کے بارے میں احادیث بکثرت اور متواتر ہیں مگر ان میں کسی وقت کاتعین نہیں 

*اوربعض علوم کے ذریعہ سے مجھے ایساخیال گزرتاہےکہ شاید سنہ 1837ہجری میں کوئی سلطنت اسلامی باقی نہ رہے اور سنہ 1900ہجری میں حضرت امام مہدی ظہور فرمائیں*

*(📕الملفوظ کامل حصہ اول صفحہ 120 مطبوعہ رضوی کتاب گھر دہلی)*

امام اہل سنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری بریلوی قدس سرہ العزیز کے فرمان عالی شان سے ظاہر ہوتا ہےجیسا کہ انہوں بعض علوم کے ذریعہ اپنا خیال ظاہر فرمایا ہے کہ حضرت امام مَہدی رضی اللہ تعالٰی عنہ سنہ انیس سو (1900) ہجری میں ظہور فرمائیں گے

تو اس حساب سےحضرت امام مَہدی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ظہورفرمانے میں تقریباً چارسو اٹھاون ( 458 ) سال کا زمانہ باقی ہے 

 اور یہ طے ہےکہ امام مَہدی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ظہور ہی کےبعد آسمان سے حضرت عیسٰی علیہ السلام تشریف لائیں گے اور حضرت امام کے ظہور اور حضرت روح اللہ علیہ السلام کی آمد کے کچھ عرصہ بعد سورج مغرب سے طلوع ہوگا اور اس کے بعد توبہ کادروازہ بند ہوجائے گا 

لہذا _____  !!! 


جس نے کہا کہ سنہ 2027 میں سورج مغرب سے نکلے گا اور سنہ 2028 میں حضرت امام مہدی ظہور فرمائیں گے اور سنہ 2034 میں حضرت عیسٰی علیہ السلام آسمان سے زمین پر تشریف لائیں گے غلط ہے جیسا کہ متذکرہ بالامحولہ عبارات سےظاہر ہے 

جاگنا ہے جاگ لے افلاک کے سایہ تلے

حشرتک سوتارہےگاخاک کے سایہ تلے


*🔹واللہ اعلم و رسوله🔹*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ*

*حضرت علامہ مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر*

*۱۴ ربیع الاول ٢۴۴۱؁ھ بروز سوموار* https://wa.me/+919838501782

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ*


✅الجواب صحیح ۔۔۔علاوہ ازیں ۔۔جو مذکورہ اعتقاد رکھیں بالاجماع گمراہ ہے، ایسوں سے دور رہنے میں عافیت ہے،

*ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی مانخورد ممبئی*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*🔸فخر ازھر گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555

https://wa.me/+917800878771

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*المشتـــہر؛*

*منجانب منتظمین فــخــر ازھـــر گــروپ*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟