وہی جو مستوی عرش ہے خدا ہوکر - یہ شعر پڑھنا کیسا ہے 🗳️*

*🗳️وہی جو مستوی عرش ہے خدا ہوکر - یہ شعر پڑھنا کیسا ہے 🗳️*

https://mosarfarazqadri963990.blogspot.com

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*عرش پر جو مسطوی تھا خدا ہو کر*
*اتر گیا ہے مدینے میں مصطفی ہو کر*
_اس شعر کی تشریح کیجیئے نیز یہ بھی بتائیں کہ اس شعر کا پڑھنا کیسا ہے؟_

*💓سائل*  *محمدظہیرخان ،سدھارتھ نگر ،(یوپی)💓*
______________________________

*وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ*

*📝الجواب:*
 *یہ شعر آپ نے غلط  لکھا ہے، شعرصحیح یوں ہے وہی جومستوی عرش ہے خدا ہو کر اتر پڑاہے مدینے میں مصطفی ہوکر*

📿اس شعر تکفیر کسی طرح جائز نہیں اس کا مطلب وہی ہے جو خود حضور اقدس صلی الله تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فر مایایاجابر أن الله قد خلق قبل الأشياء نور نبیک من نوره اور حضرت عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا دیگر انبیائے کرام اللہ عزوجل کے صفات کے مظہر ہیں۔ مگر حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم الله کی ذات کے مظہر ہیں۔ اس پر قرینہ یہ ہے کہ پہلے مصرعے میں صاف فرمارہے ہیں ۔ وہی جومستوی عرش ہے خدا ہو کر اس سے صاف ظاہر ہے کہ خدا اور ہے جو اس وقت بھی مستوی عرش ہے اور مصطفی صلی الله تعالی علیہ وسلم اور ہیں جو مدینے میں ہیں، اور وہی کہہ کراسی مظہریت کو بتارہے ہیں  جسے شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے بیان فرمایا ہے۔ 

*اس کو ایک مثال سے سمجھٸے ۔ سورج کے بالمقابل آئینہ رکھٸے ۔ آٸینے میں صورت کا پورا عکس نظر آئے گا۔ اس کو دیکھ کر اگر کوئی یہ کہ دے کہ یہ وہی سورج ہے جو آسمان میں ہے تو تعبیرغلط نہیں*
 
*(📓فتاوی شارح بخاری جلداول ص608)*

*🛡️اس شعر کا ظاہر حلول و اتحادوعینیت خالق مخلوق ہے اور یہ بلاشہ کفر ہے جس نے بھی ظاہری معنی اعتقاد کٸے شعر پڑھنے والا یاسننے والا وہ بے شک کافر ہے تو بہ تجدید ایمان فرض ہے اور بیوی والوں پر تجدید نکاح بھی ضرور ی اور اگر اس معنی کا اعتقاد نہ کیا تو تکفیر نہیں البتہ عوام کے سامنے ایسے اشعار پڑھناسخت حرام ہے کہ بد خوابی عوام ہے اور یہ شعر ایک تاویل صحیح رکھتا ہے اور قائل اس کا ایک مردحق آگاہ ہے جس سے غلبہ وشوق واستغراق میں یہ شعرنکلا ہے لہذا اس کی تکفیر کی طرف راہ نہیں*
 
(📔فتاوی تاج الشریعہ ص 170) 

*اور مزید تفصیل کے لٸے فتاوی امجدیہ جلد چہارم ص 278 کا مطالعہ کریں*

نوٹ - حاصل حکم یہ ہوا کہ یہ شعر پڑھنا اگر چہ بتاویل کفر نہیں لیکن ناجاٸز حرام ضرور ھے رہی بات صاحب شعر کی  یعنی سرکار آسی علیہ الرحمہ کی  تو انہوں نے یہ  شعر غلبہ شوق و استغراق کے عالم میں کہا تھا اس لیۓ ان پر کوٸ حکم نہیں 
 

*🔹 والله تعالی اعلم 🔹*
______________________________

*✍️کتبہ :-*
*حضرت علامہ مولانا محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی گونڈہ*
*🕹️آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ 🕹️*
*رابطہ، 📲9918562794*
*تاریخ، 2 اکتوبر 2020 ء*


*🧱المشتہر - منتظمین 🧱*
*آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ*
*📲8808819316*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟