*🌹دلبر کا لفظ اللہ تعالی کے لئے استعمال کرنا کیسا ہے*🌹
*🌹دلبر کا لفظ اللہ تعالی کے لئے استعمال کرنا کیسا ہے*🌹
https://mosarfarazqadri963990.blogspot.com
*اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*دلبر کا کیا معنیٰ ہے اور دلبر کا لفط اللہ کے لیے استعمال کر سکتے ہے یا نہیں*
*مثلاً رسول پاک صلی علیہ وسلم کو خدا کا دلبر کہ سکتے ہیں یا نہیں*
*جلد از جلد جواب عنایت فرماے مہربانی ہوگی*
*🌹ساٸل۔زید احمد*🌹
*★ـــــــــــــ🌹☘🌹ـــــــــــــ★*
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب*
*صورت مستفسرہ میں عرض یہ ھیکہ؛؛ دلبر ؛؛ کے لغوی معنی ؛ دل لے جانے والے؛ کے ہیں اللہ کے دلبر کہنے کا مطلب یہ ہوا اللہ کا دل لے جانے والا اللہ تعالی دل اور عضو سے پاک ہے اللہ تعالی کیلئے کوئی عضو ثابت کرنا کفر ہے اگرچہ عرف میں اس کے معنی محبوب کے ہیں مگر جب کہ اس کا حقیقی معنی کفر ہے تو اس کا استعمال جائز نہ ہوگا؛؛*
*اس کی مثال لفظ؛؛ راعنا ؛؛ اس کے معنی عربی زبان میں ہے؛؛ ہماری رعایت فرمائیے ؛؛ یہودی لغت میں؛؛ راعنا ؛؛ ہمارا بیوقوف؛؛ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم جب کچھ ارشاد فرماتے اور صحابہ اچھی طرح سن نہیں پاتے یا سمجھ نہ پاتے تو عرض کرتے؛؛ راعنا ؛؛ ہماری رعایت فرمائیے؛ یہودی اس موقع پر؛؛ راعنا ؛ کہتے یعنی؛ ہمارا بے وقوف؛؛ صحابۂ کرام کو؛؛ راعنا ؛؛ کہنے سے منع فرمادیا گیا؛*
*ارشاد باری تعالی*
*📄یاایھا الذین اٰمنوا لا تقولوا راعنا و قولوانظرنا*
*اے ایمان والو! راعنا نہ کہو اور یوں عرض کرو کہ حضور ہم پر نظر رکھیں ـ*
*🏷اے ایمان والو! ؛ راعنا؛ نہ کہو بلکہ؛ انظرنا؛ کہو راعنا اور راعینا؛؛ میں دو زبانوں کا فرق تھا ایک عربی ایک عبرانی تلفظ کا بھی فرق تھا ؛ راعنا؛ میں ؛؛ ی؛؛ نہیں اور راعینا ؛ میں ؛ ی؛ ہے مگر منع کر دیا گیا تو جب ایک ہی زبان کے لفظ میں دو معنی ہوں جن میں ایک کفری ہو تو اس کا بولنا بدرجۂ اولی ناجائز و حرام ہوگا؛:*
*☘لہھذا صورت مستفسرہ میں آقا کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو خدا کے دلبر بولنا ناجائز ہے ؛؛*
*📚فتاوی شارح بخاری*
*جلد اول ص 538،*
*☘واللہ اعلم بالصواب*☘
*★ـــــــــــــــــ🌹☘🌹ــــــــــــــــ★*
*خــــاکســــــار*
*ابــــوالصـــــدفـــــــ حضــــــرت عـــلامہ و مـــولانـا و مـفتـی محــــــمـــــد صــــــادق رضــــا صــاحـب قـبلہ مد ظلہ العـــالی والنــوانی پٹنہ بہار الھند*
*☘فیضـان غــوث و خـواجہ گـروپ ایڈ کے لیے☘*👇
*+917800878771*
*★ـــــــــــــــــ🌹☘🌹ــــــــــــــــ★*
*🖥المــرتــب گــدئــے اولــیائے کــرام*
*محــمــد ایـــوب رضــا خـــان علوی*
*★ـــــــــــــــــ🌹☘🌹ــــــــــــــــ★*
Comments
Post a Comment