👈حضرت یونس علیہ السلام کا مختصر واقعہ👉🌹
*🌹👈حضرت یونس علیہ السلام کا مختصر واقعہ👉🌹*
*_◆ــــــــــــــــــــــــــ🌹🌹ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*
https://mosarfarazqadri963990.blogspot.com
*_◆ــــــــــــــــــــــــــ🌹🌹ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(🌹)اَلسَّــلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتـُــہ اللّٰہِ وَبَـرْکَـاتُـہْ(🌹)*
*(🎁) الســــــــــــــــوال 👇*
*حضور ایک سوال ہے کہ حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں تھے تو کس سبب کے وجہ سے تھے یعنی کونسا واقعات در پیش آیا تھا تو حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں گئے تھے جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں حضور*
*المستفتی محمد عاطف اسلم*
*_◆ــــــــــــــــــــــــــ🌹🌹ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(🌹) وَعَلَیْکُمْ اَلسَّــلاَمُ وَرَحْمَتُہ اللّٰہِ وَبَـرْکَاتُـہْ(🌹)*
*(🌀الجواب بــعون الملڪ الوالھاب👇*
*وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ(۱۳۹)اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ(۱۴۰)ترجمۂ کنز العرفان اور بیشک یونس ضرور رسولوں میں سے ہے۔ جب وہ بھری کشتی کیطرف نکل گیا*
*📓 تفسیر صراط الجنان پارہ 23 سورہ الصفت*
*یہاں سے حضرت یونس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کاواقعہ بیان کیا جا رہا ہےآپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا نام یونس بن متیٰ ہے۔آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام کی اولاد میں سے ہیں آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا لقب ذُوالنُّون اورصَاحِبُ الْحُوْتْ ہے، آپ بستی نِیْنَوٰی کے نبی تھے جو مُوصَل کے علاقہ میں دجلہ کے کنارے پر واقع تھی*
*آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے چالیس سال ان لوگوں کو بت پرستی چھوڑنے اوراللہ تعالیٰ کی وحدانیّت کا اقرار کرنے کی دعوت دی لیکن انہوں نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام کو جھٹلایا اور اپنے شرک سے باز نہ آئے، تب آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نےاللہ تعالیٰ کے حکم سےانہیں تین دن کے بعد عذاب آجانے کی خبردی روح البیان، الصافات، تحت الآیۃ۱۳۹ اِذْ اَبَقَ جب وہ نکل گیا حضرت یونس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنی قوم کو عذاب آ نے کی جو خبر دی تھی جب اس میں تاخیر ہوئی تو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اپنی قوم کے کفر و نافرمانی پر اِصرار کرنے کی وجہ سے غضبناک ہو کراللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر ہی ہجرت کے ارادے سے چل دئیے اور آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے یہ خیال کیا کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر کوئی تنگی نہیں کرے گااورنہ ہی اس فعل پرمجھ سے کوئی بازپُرس ہوگی۔ حضرت یونس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ہجرت کرنے اور غضبناک ہونے کی ایک وجہ یہ تھی کہ وہ لوگ اس شخص کو قتل کر دیتے تھے جس کا جھوٹاہونا ثابت ہو جائے، آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام یقینی طور پر سچے تھے کہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے وحیِ الٰہی سے ہی انہیں بتایاکہ اگر تم نے میری بات نہ مانی تو تم پراللہ عَزَّوَجَلَّ کا عذاب آئے گا لیکن چونکہ فی الحال عذاب آیا نہیں تھا تو قوم کی نظر میں آپ کا کہنا واقع کے خلاف تھا اسی لئے وہ آپ کے قتل کے درپے تھے اور آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اسی اندیشے سے وہاں سے چل دئیے حالانکہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے عذاب کا تو فرمایا تھا لیکن انہیں کوئی مُتَعَیَّن وقت نہیں بتایا تھا کہ جس پر آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو مَعَاذَ اللہ آپ کی قوم جھوٹا کہہ سکتی*
*حضرت عبداللہ بن عباس اور حضرت وہب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا کا قول ہے کہ حضرت یونس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنی قوم سے عذاب کا وعدہ کیا تھا،جب اس میں تاخیر ہوئی تو(قتل سے بچنے کے لئے) آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اُن سے چھپ کر نکل گئے ، آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام نے دریائی سفر کا قصد کیا اور بھری کشتی پر سوار ہوگئے، جب کشتی دریا کے درمیان پہنچی تو ٹھہر گئی اور اس کے ٹھہرنے کا کوئی ظاہری سبب موجود نہ تھا۔ملاحوں نے کہا: اس کشتی میں اپنے مولا سے بھاگا ہوا کوئی غلام ہے ،قرعہ اندازی کرنے سے ظاہر ہوجائے گا کہ وہ کون ہے۔ چنانچہ قرعہ اندازی کی گئی توا س میں آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہی کانام نکلا،اس پر آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا کہ میں ہی وہ غلام ہوں ۔ اس کے بعد آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پانی میں ڈال دیئے گئے کیونکہ ان لوگوں کادستور یہی تھا کہ جب تک بھاگا ہوا غلام دریا میں غرق نہ کردیاجائے اس وقت تک کشتی چلتی نہ تھی*
*📓خازن، والصافات، تحت الآیۃ: ۱۴۰ ، ۴ / ۲۶ ، مدارک، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۴۰ ، ص ۱۰۰۹ ، ملتقطاً*
*علامہ احمد صاوی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں حضرت یونس عَلَیْہِ ال
صَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اپنے اجتہاد کی وجہ سے کشتی میں سوار ہوئے تھے کیونکہ جب عذاب میں تاخیر ہوئی تو حضرت یونس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو یہ گمان ہوا کہ اگر وہ اپنی قوم میں ٹھہرے رہے تو وہ انہیں شہید کر دیں گے کیونکہ ان لوگوں کا دستوریہ تھا کہ جس کا جھوٹاہونا ثابت ہو جائے تو وہ اسے قتل کر دیتے تھے لہٰذا حضرت یونس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا کشتی میں سوار ہونا اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہیں اور نہ ہی کوئی کبیرہ یا صغیرہ گنا ہ تھا اور مچھلی کے پیٹ میں قید کر کے ان کا جو مُؤاخذہ ہوا وہ اَولیٰ کام کی مخالفت کی بنا پر ہوا کیونکہ ان کے لئے اَولیٰ یہی تھا کہ آپ اللہ تعالیٰ کے حکم کا انتظار کرتے صاوی،*
*📓الصافات، تحت الآیۃ ۱۴۰ ۔۵ / ۱۷۵۲ ملخصاً*
*📓بحوالہ صراط الجنان پارہ 23 سورہ الصفت*
*(🌷) وَالــلّٰـہُ اَعْــلَمُ بِـــاالصَّـــــوَابـْــــ(🌷)*
*_◆ــــــــــــــــــــــــــ🌹🌹ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(✍️) کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ 👇(👉)*
*فقیــــر محمـــــد اسمــــاعیـــل خـــان القــــادری الـرضـــوی الامجـــــــدی صـــاحب قبلـــہ مــدظلـہ العـالی والنـــورانـی*
*مـقــام👈دولھــاپــور پہــاڑی پـــوسٹ انٹیـــا تھــــوڪ بـازار ضلع گـــونڈہ یـــوپـی رابطہ نمبر👇*
*https://wa.me/919918562794*
*☑️الجواب صحیح والمجیب نجیح العبد ابو الفیضان محمد عتیق اللہ فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ*
*_◆ــــــــــــــــــــــــــ🌹🌹ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🗓 (۲۲) 👈 صفرالمظفر۱۴۴۲ھ مطابق (۱۰) ستمبر ٠٢٠٢ء بروز 👈سنیچر*
*_◆ــــــــــــــــــــــــــ🌹🌹ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*
*📚اعلی حـضرت زنـدہ بـادگـــروپ📚*
*گـــروپ میں شـــــامل ہونے کے لــــئے رابـطـہ کـــــــــــــــریـں👇*
*https://wa.me/919918562794*
*https://wa.me/917276556912*
*https://wa.me/919113471871*
*_◆ــــــــــــــــــــــــــ🌹🌹ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*
*گـوگــل پـر پـڑھـنـے کـے لـئـے اس لـنــک پــر کلـک کــریــں👇*
*https://amjadigroup.blogspot.com/*
*🖱️المــــــــــر تـــــــــــب🖱️*
*اســـیر حضـــور صــدرالشـــریعـــہ*
*المــشتہـر: فــقیر محـمــــد محــوبــــ عـــالــم امـــجــدی مہــــراجــگنج آزاد نــگـر یـــوپی الہنـــــــد رابــطہ نمـــــــــــــــــــــــــــــــــــبر 👇)*
*📲7 9 9 1 7 1 2 0 0 2🪀*
*_⭕ـــــــــــــــــــ👈⭕👉ـــــــــــــــــــ ⭕_*
*🚫 (نـــوٹ) اس پوسٹ میں کسی کو سرقہ تحریف تضئیف کرنے کی اجازت نہیں ایساکرنے والا مجرم ہوگا عنداللہ جواب دہ بھی ہوگا*
*👈 بحکم بانٸ گروپ اعلی حضرت زندہ باد*
Comments
Post a Comment