کوئ ولی مرتبہ میں سیدنا غوث اعظم عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کے برابر ہو سکتا ہے
*🌹👈کوئ ولی مرتبہ میں سیدنا غوث اعظم عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کے برابر ہو سکتا ہے👉🌹*
*_◆ــــــــــــــــــــــــــ🌹🌹ـــــــــــــــــــــــــــ
◆_*
https://mosarfarazqadri963990.blogspot.com
*_◆ــــــــــــــــــــــــــ🌹🌹ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(🌹)اَلسَّــلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتـُــہ اللّٰہِ وَبَـرْکَـاتُـہْ(🌹)*
*(🎁) الســــــــــــــــوال 👇*
*کیا فرما تے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ کوئ ولی مرتبہ میں سیدنا غوث اعظم عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کے برابر ہو سکتا ہے یا کوئ ولی نائب غوث اعظم ہو تاہے یا انکے مقام پر فائز ھو تا ہے براہ کرم مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں_*
*📁السائل،قاری لقمان حکیم امبالی ضلع ناگور راجستھان الھند*
*_◆ــــــــــــــــــــــــــ🌹🌹ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(🌹) وَعَلَیْکُمْ اَلسَّــلاَمُ وَرَحْمَتُہ اللّٰہِ وَبَـرْکَاتُـہْ(🌹)*
*(🌀الجواب بــعون الملڪ الوالھاب👇*
*شروع اسلام سے امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ظہور تک کوئی ولی حضور غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مقام پر نہیں پہنچا اور نہ پہنچ سکتا ہے ہاں نائب ہوسکتا ہے جیسے سرکار مفتی اعظم ہند رضی اللہ تعالیٰ عنہ*
*فقیر محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری*
*(1)- اس جواب پر حضرت امین صدیقی صاحب کا حکم شروع سے مراد سرکار غوث پاک کا دور ہے یا پھر حضور غوث۔ پاک کے پیران عظام بھی اسی میں آتے ہیں ـ پھر حضرت ابو حنیفہ صاحب کا قول یہ ہے اسکا مطلب یہ ہوا سرکار غوث الاعظم رضی اللہ عنہ تابعین تبع تابعین صحابہ کرام کے مقام پر پہنچے ہوئے ہیں، کیوں کہ ہر صحابہ ہر تابعین تبع تابعین ولی ہیں)*
*(1) اس پر اس فقیر کا جواب شروع اسلام سے مراد حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ظہور تک حضور غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے افضل نہیں ہوا نہ ہے اور نہ ہوگا، حتی کے آپ کے مشائخ بھی شامل ہیں ہاں صحابہ کرام و تابعین و تبع تابعین سے کوئی افضل نہیں ہے ہاں بعض تبع تابعین سے حضور غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ضرور افضل ہے*
*فقیر محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری غفرلہ مرپاوی سیتامڑھی بہار*
*(1)- اس پر اس فقیر کا عرض دلیل کے لئے صبر کریں )*
*وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوہاب 786 سرکار غوث اعظم غوث الثقلین کریم الطریفین، امام الافراد، امام الاولیاء کرام، قطب لوح و قلم، قطب السموات والارض، قطب الملائکتہ والجن والانس، شیخ عبد القادرجیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ارشاد فرمان عالیشان : قدمی ھذہ علی رقبۃ کل ولی اللہ : یعنی میرا قدم تمام اولیاء اللہ کی گردن پر یے، اس ارشاد سے لوگوں کے اندر تین طرح کے مطالب موجود ہیں،*
*(1)- مسلک افراد*
*(2)- مسلک تفریط*
*(3)- مسلک متوسط*
*(1)- مسلک افراط ہے کہ جتنے ولی اللہ ہوئے اور ہوِ نگے خواہ صحابہ و تابعین کیوں نہ ہوں، ان تمام سے افضل و اعلی حضرت ٍ غوث اعظم ہیں، اور ان سب کی گردن پر آپ کا قدم مبارک یے*
*(2)- دوسرا مسلک تفریط یے، وہ یہ یے& کہ حضور غوث اعظم صرف اپنے زمانے کے اولیاء سے افضل ہیں، اور صرف انہیں کی طرف نسبت کرتے ہوئے حضور غوث اعظم نے فرمایا کہ میرا قدم تمام اولیاء اللہ کی گردن پر ہے یعنی موجودہ اولیاء اللہ،*
*(3)- تیسرا، مسلک متوسط*
*وہ یہ یے کہ اولیاء کرام جن کی فضیلت منصوص ہے یعنی قران و حدیث کی نص و دلیل کے ذریعہ وہ اس فرمان میں مستثنی ہیں، جیسے صحابہ کرام، ایے اکابر تابعین رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین، ان کو چھوڑ کر تمام اولیاء کرام خواہ غوث اعظم سے پہلے کے ہوں جیسے کہ حضرت جنید بغدادی وغیرہ خواہ آپ کے زمانے کے ہوں، جیسے حضرت سید احمد رفاعی، علی بن ہیتی، خلیل صرصری وغیرہ یا آپ کے بعد، ان تمام پر، اپ کو فضلیت حاصل ہے*
*تنبیـــــہ - اس میں پہلا اور دوسرا مسلک افراد و تفریط پر مبنی ہے جو باطل ہے، ان دونوں عقیدوں سے اللہ عزوجل کی پناہ پہلا مسلک افراد حد سے تجاوز، ہے کہ حضور غوث پاک کو، صحابہ کرام و تابعین سے بڑھا دیا گیا، جو سراسر باطل ہے، والعیاذ باللہ تعالیٰ و رب، الشیخ عبد القادر اور دوسرے تفریط راہ اعتدال سے گریز یے کہ حضور غوث اعظم کی شان، کو گھٹا دیا گیا اور معتقدمین و متاخرین کو مستثنی و الگ کرکے صرف آپ کے زمانے والے پر آپ کی فوقیت بتائی گئی، اس لئے یہ بھی غلط ہے، اور تیسرا مسلک متوسط جو راہ اعتدال اور میانہ روی کی ہے کہ نہ صحابہ وتابعین سے افضل اور نہ صرف اپنے زمانے والوں کے ساتھ مخصوص بلکہ آپ کی ولایت و افضلیت منصوص و مستثنی شخصیتوں کے سوا، علی الطلاق، تمام اولیاء متعقدمین و متاخرین اور ہم عصروں پر فاٰئض اور ان سے افضل و فزوں تر یے، اور
آپ کا فرمان عالیشان ان تمام اولیاء اللہ کو شامل ہے*
*دلیل نمبر ایک*
*وقال اخبرنا شیخنا ابو عمر و عثمان الصریفینی قالا*
*واللہ ما اظھر اللہ تعالیٰ و لایظھر الی، الوجود مثل الشیخ محی الدین عبد القادر رضی اللہ تعالیٰ عنہ یعنی حضرت شیخ عبد الغنی بن نقطہ نے خبر دی کہ ان کے سامنے ان کے مرشد حضرت شیخ ابو عمر و عثمان صریفی قدس سرہ نے فرمایا کہ، اللہ تعالیٰ کی قسم اللہ عزوجل نے اولیاء میں حضرت، شیخ عبد القادر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مثل نہ پیدا کیا نہ کبھی کرے،*
*اسی قول کے تحت سرکار اعلی حضرت نے حدائق بخشش فصل سوم میں فرمایا بقسم کہتے ہیں شاہان صریفین و حریم کہ ہوا ہے، نہ ولی ہو کوئی ہمسا تیرا*
*اس شعر کے ذریعہ اعلی حضرت بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ، سرکار غوث، اعظم کے مثل کوئی ولی نہ پیدا ہوا اور نہ ہوگا، اور اس شعر میں صریفین سے مراد، حضرت، ابو عمر و عثمان ہیں، اور حریمین سے مراد حضرت ابوالسود احمد بن ابوبکر حریمی ہیں جو قسم کھاکر کہتے ہیں کہ آپ کے مثل نہ کوئی ہوا اور نہ ہوگا*
*دلیل دوم*
*حضرت خواجہ خضر علیہ السلام نے سرکار غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں فرمایا*
*قال ھو، فرد الاحباب و قطب الاولیاء فی ھذہ الوقت وما واللہ تعالٰی ولیا الی مقامہ الاوکان الشیخ عبد، القادر اعلاہ ولا، سقی اللہ حبیبا کاسا، من حبہ الاوکان الشیخ عبد، القادر اھناہ ، ولا ھب اللہ لمقرب حالا الوکان الشیخ عبد القادر ،اجلہ وقد او دعہ اللہ تعالیٰ، سرا من اسراہ سبق بہ جمھور الاولیاء، وما اتخذ اللہ ولیا کان او یکون، الا و ھو، متادب معہ یوم القیامۃ*
*📔( بھجۃ الاسرار ص 173)*
*یعنی حضرت خواجہ خضر علیہ السلام نے فرمایا ،آج وہ یعنی شیخ عبد، القادر جیلانی، تمام، محبوبوں یکتا اور تمام اولیاء کے قطب ہیں، اللہ تعالیٰ نے کسی ولی کو کسی مقام تک نہ پہنچایا جس اعلی مقام شیخ عبد القادر کو نہ دیا ہو، نہ کسی حبیب کو اپنا جام محبت پلایا، جس، سےخوشگوار تر شیخ عبد القادری نہ پیا ہو، نہ کسی مقرب کو کوئی حال بخشا کہ شیخ عبد القادر اس سے بزرگ تر نہ ہوں، اللہ تعالیٰ نے ان میں اپنا وہ راز ودیعت رکھا ہےجس سے وہ جمھور اولیاء پر سبقت لے گئے، اللہ تعالیٰ نے جتنوں کو ولایت دی اور جتنے کو قیامت تک دے سب سے شیخ عبد القادر کے حضور ادب کئے ہوئے ہیں،*
*اسی فرمان خواجہ خضر علیہ السّلام کے تحت سرکار اعلی حضرت فرماتے ہیں کہ*
*جو ولی قبل تھے یا بعد ہوئے یا ہوں گےسب ادب رکھتے ہیں دل میں میرے آقا تیرا*
*میں فقیر محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری نے فتاوی مفتی اعظم بہار جلد سوم میں گیارہ اقوال سے ثابت کیا یے کہ اپ تمام روئے زمین کے ہر ولی قطب، ہر خواجہ، ہر ابدال، ہر غوث، ہر افراد ہر محبوب سے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ افضل ہیں*
*📔 ( فتاوی مفتی اعظم بہار جلد سوم )*
*(3)- دلیل تین*
*سرکار امام اہل سنت امام احمد رضا خاں بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ : ہاں وہ مسلک جو ہمارے نزدیک محقق ہے اور بشہادت اولیاء و، شہادت سیدنا، خضر علیہ الصلاۃ والسلام و، بمرویات اکابر ائمہ کرام، ثابت یہ ہی ہے کہ باستثناء ان کے جن کی افضلیت منصوص ہے جیسے جملہ صحابہ کرام، و بعض اکابر تابعین، عظام کہ والذین اتبعوا باحسان ہیں، اور اپنے ان القاب سے ممتاز ہیں، و لھذا اولیاء و صوفیہ و مشائخ ان الفاظ سے ان کی طرف ذہن نہیں جاتا اگرچہ وہ خود سردار اولیاء ہیں، وہ ان الفاظ سے مفہوم ہوئے ہیں حضور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں ہوں جیسے سائر اولیاء عشرہ کہ احیائے موتی فرماتے تھے، خواہ حضور سے مقدم، ہوں جیسے حضرت معروف کرخی و بایزید بسطامی و، سید الطائفہ جنید بغدادی ا ابو بکر شبلی و ابو سعید خراز، اگرچہ وہ خود حضور کے مشائخ ہیں، اور جو حضور کے بعد ہیں جیسے حضرت خواجہ غریب نواز سلطان الہند، حضرت شیخ الشیوخ شہاب الدین سہروردی، و حضرت سیدنا بہاء الملۃ والدین نقشبند اور ان اکابر کے خلفاء و مشائخ وغیرہم قدس اللہ اسرارھم وافاض، علینا برکاتھم و انوارھم حضور سرکار سیدنا غوثیت مدار بلا استثناء ان سب سے، اعلی واکمل و افضل ہیں، اور حضور کے، بعد جتنے اکابر ہوئے اور تا زمانہ سیدنا، امام مہدی ہوں گے کسی سلسلہ کے ہوں یا سلسلہ سے جدا افراد ہوں غوث، قطب، امامین، اوتاد اربعہ، بدلا سبعہ، ابدال سبعین، نقباء، نجباء، ہر دورہ کے عظماء، کبرا، سب حضور شیخ عبد القادر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مستفیض اور حضور کے فیض سے کامل و مکمل ہیں،*
*📔( فتاوی رضویہ جلد جدید 28 ص، 362)*
*(🌷) وَالــلّٰـہُ اَعْــلَمُ بِـــاالصَّـــــوَابـْــــ(🌷)*
*_◆ــــــــــــــــــــــــــ🌹🌹ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(✍️) کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ 👇(👉)*
*فقـــیر محمــــــد ثنــاء الــلہ خــان ثنـــــاء، القــادری مرپاوی*
*بانی ،مسائل جدیدہ اکیڈمی دارا العلوم ام
جدیہ ثناء المصطفی مرپا شریف*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح✅*
*فــقیر مــحـمد ابـراہــیم خـان امـجــدی قــادری رضــوی بـلرامپـــوری عــفی عــنـہ خـطیـب وامــام غــوثــیہ مسجــــد بـھیــونـڈی مـہاراشــٹـر*
*_◆ــــــــــــــــــــــــــ🌹🌹ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🗓 (۹) 👈 صفرالمظفر۱۴۴۲ھ مطابق (۲۶) ستمبر ٠٢٠٢ء بروز 👈اتــــوار*
*_◆ــــــــــــــــــــــــــ🌹🌹ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*
*📚اعلی حـضرت زنـدہ بـادگـــروپ📚*
*گـــروپ میں شـــــامل ہونے کے لــــئے رابـطـہ کـــــــــــــــریـں👇*
*https://wa.me/919918562794*
*https://wa.me/917276556912*
*https://wa.me/919113471871*
*_◆ــــــــــــــــــــــــــ🌹🌹ـــــــــــــــــــــــــــ◆_*
*گـوگــل پـر پـڑھـنـے کـے لـئـے اس لـنــک پــر کلـک کــریــں👇*
*https://amjadigroup.blogspot.com/*
*🖱️المــــــــــر تـــــــــــب🖱️*
*اســـیر حضـــور صــدرالشـــریعـــہ*
*المــشتہـر: فــقیر محـمــــد محــوبــــ عـــالــم امـــجــدی مہــــراجــگنج آزاد نــگـر یـــوپی الہنـــــــد رابــطہ نمـــــــــــــــــــــــــــــــــــبر 👇)*
*📲7 9 9 1 7 1 2 0 0 2🪀*
*_⭕ـــــــــــــــــــ👈⭕👉ـــــــــــــــــــ ⭕_*
*🚫 (نـــوٹ) اس پوسٹ میں کسی کو سرقہ تحریف تضئیف کرنے کی اجازت نہیں ایساکرنے والا مجرم ہوگا عنداللہ جواب دہ بھی ہوگا*
*👈 بحکم بانٸ گروپ اعلی حضرت زندہ باد*

Comments
Post a Comment