اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو حضرت عمر ہوتے*:
*اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو حضرت عمر ہوتے*:
https://mosarfarazqadri963990.blogspot.com
*احمد و ترمذی وحاکم بتصحیح ورؤیانی وطبرانی وابویعلٰی حضرت عقبہ بن عامر اور طبرانی و ابن عساکر اور خطیب کتاب رواۃ مالك میں حضرت عبداﷲ بن عمر اور طبرانی حضرت عصمہ بن مالك و حضرت ابو سعید خدری رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں*:
*لوکان بعدی نبی لکان عمر بن الخطاب*
*اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔*
*جامع الترمذی،مناقب ابی حفص عمر بن الخطاب،امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ،دہلی،۲/ ۲۰۹*
*تذ ییل:صحیح بخاری شریف میں اسماعیل بن ابی خالد سے ہے:*
*(2)قلت لعبداﷲ بن ابی اوفٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہما أرأیت ابراھیم ابن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال مات صغیرا ولو قضی ان یکون بعد محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نبی عاش ابنہ ولکن لا نبی بعدہ*
*میں نے حضرت عبداﷲ بن ابی اوفٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے پوچھا آپ نے حضرت ابراہیم صاحبزادہ رسول صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کو دیکھا تھا،فرمایا ان کا بچپن میں انتقال ہوا اور اگر مقدر ہوتا کہ محمد صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی ہو تو حضور کے صاحبزادے ابراہیم زندہ رہتے،مگر حضور کے بعد نبی نہیں۔*
*امام احمد کی روایت انہیں سے یوں ہے میں نے حضرت ابن ابی اوفٰی کو فرماتے سنا:*
*(3)لوکان بعد النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نبی مامات ابنہ ابراھیم*
*اگر حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی ہوتا توحضور کے صاحبزادے انتقال نہ فرماتے۔*
*تذییل:امام ابو عمر ابن عبدالبربطریق اسماعیل بن عبدالرحمن سدی حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی انہوں نے فرمایا:*
*(4)کان ابراھیم قد ملأ المھد ولو عاش لکان نبیا لکن لم یکن لیبقی فان نبیکم اٰخر الانبیاء*
*حضرت ابراہیم اتنے ہوگئے تھے کہ ان کا جسم مبارك گہوارے کو بھر دیتا اگر زندہ رہتے نبی ہوتے مگر زندہ نہ رہ سکتے تھے کہ تمہارے نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم آخر الانبیاء ہیں*
[2] صحیح البخاری،کتاب الآداب،باب من سمی باسماء الانبیاء،قدیمی کتب خانہ،کراچی،۲/ ۹۱۴
[3] مسند امام احمد بن حنبل،بقیہ حدیث حضرت عبداﷲ ابن اوفٰی،دارالفکر بیروت،۴/ ۳۵۳
[4] شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیہ،بحوالہ اسماعیل بن عبدالرحمن عن انس،المقصد الثانی،دارالمعرفۃ بیروت،۳/ ۱۶۔۲۱۵
*از قلم محمد اسراءالحق قادری*
Comments
Post a Comment