بد مذہب سے رشتہ رکھنے کا حکم

 *🧡السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ 🧡*

*بد مذہب سے رشتہ رکھنے کا حکم*

https://mosarfarazqadri963990.blogspot.com

 *⁉کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے ميں کہ ایک لڑکی کا باپ اپنے آپ کو سنی کہتا ہے اور پھر دیوبندی کے ساتھ رشتہ داری کرتا ہے اس گھر میں پہلے سے سنی کا رشتہ ہے* 

*کیا ایسے لوگوں کے گھر جانا جائز ہے*

*مدلل جواب عنا يت  فرمائیں* 

       *🌹السائل ۔ممتاز القادری*

🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳

*✍ الجواب بعون الملک الوہاب* 

*صورت مسؤلہ میں عرض یہ ھیکہ سوال میں مذکور شخص کو دیوبندی سے رشتہ کا قطع تعلق کرنا لازم ہے* 

*البتہ اس شخص کے مذکورہ افعال و اقوال سے ظاہر ہے کہ وہ  دیوبندی وہابی جماعت کا پیروکار ہے تو وہ گمراہ ہے بایں صورت مذکورہ ان پر توبہ و استغفار لازم ہے اور جب تک کہ وہ شخص دیوبندی سے رشتہ منقطع نہ کرے اور توبہ و استغفار نہ کرے تب تک مسلم سنی صحیح العقیدہ عوام ان سے نفرت برتے اور ان کے گھر آمد و رفت سے اجتناب کرے* 

*📚 غنیہ شرح منیہ صفحہ نمبر 514 پر ہے* 

*المراد بالمبتدع من یعتقد شیئا علی خلاف یعتقد اھل السنۃ والجماعۃ ھ۱*

*اور دیوبندی وہابی کا یہی کام ہے کہ وہ مذہب اہلسنت و جماعت کے اعتقادات کی مخالفت کرنے میں ہر وہ کام جو سنی لوگ کرتے ہیں اس کی مخالفت کرنا اس کی پہچان ہے مثلاً نیاز ، فاتحہ ، میلاد قیام سلام وغیرہ اور اولیاء کرام سے مدد مانگنے کو شرک قرار دینا وغیرہ*

*لہذا ایسے شخص سے مومنانہ تعلق رکھنا اور اس سے سلام کلام کرنا اور اس کے مرنے کے بعد جنازہ پڑھنا جائز نہیں*


📚 *حدیث شریف میں ہے*

*ایاکم و ایاھم لا یضلونکم ولایفتنو نکم ان مرضوا فلا تعودوھم  و ان ما توا فلا تشھدوھم و ان لقیتموھم فلا تسلموا علیھم ولا تجا لسوھم ولا تشاربوھم ولا تؤاکلوھم ولا تنکحوھم ولا تصلوا علیھم ولا تصلومعھم*

*یعنی بد مذہب سے دور رہو اور انہیں اپنے سے دور رکھو کہیں تمہیں گمراہ نہ کردیں کہیں وہ تمیں فتنہ میں نہ ڈال دیں اگر وہ بیمار ہو تو انکی عیادت نہ کرو اور اگر وہ مرجائے تو انکے جنازے میں شرکت نہ کرو اور اگر ان سے ملاقات ہو تو انہیں سلام نہ کرو اور انکے پاس نہ بیٹھو اور انکے ساتھ پانی وغیرہ نہ پیو اور کھانا نہ کھاؤ اور شادی بیاہ نہ کرو اور انکے جنازے کی نماز نہ پڑھو اور انکے ساتھ نماز نہ پڑھو* 

*📚یہ حدیث شریف ،، مسلم ، ابوداؤد ، ابن ماجہ عقیلی اور ابن حبان کی روایات کا مجوعہ ہے*


*📚انوارالحدیث ص ۱۰۳* 

*📚فتاوی فقیہ ملت ص ۲۹* 

*واللہ اعلم بالصواب*

✅✅✅✅✅✅✅✅✅


*✍ازقلم ؛ العبدالاثیم خاکسار* 

*ابوالصدف محمد صادق رضا* *مقام ؛ سنگھیاٹھاٹھول (پورنیہ) خادم ؛ شــاہی جــامــع مسجد پٹــــــــنه بــــہار  الھــــند*


*🖥اسیر غوث الاعظم دستگیر*

*المرتب محمد اسراءالحق قادری*

*کشن گنج بہار الہند*

*📲8459370898*



*🧡 اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ*🧡

*ایڈ ہونے کے لیے رابطہ کریں 🖕🖕🖕*

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟