گدھااورگھوڑا حرام ہیں یاحلال🌹

 🌹گدھااورگھوڑا حرام ہیں یاحلال🌹



https://mosarfarazqadri963990.blogspot.com/


فتح خیبر سے پہلے عرب میں گدھا کھانے کا رواج تھا،شروع اسلام میں بھی رہا،خیبر کے دن اسے حرام فرمایا گیاجیساکہ دوسری روایت میں ہے۔خیال رہے کہ حمار وحشی جنگلی گدھا جسے فارسی میں گورخر اور اردو میں نیل گائے کہتے ہیں وہ حلال ہے عمومًا اس کا شکار کیا اور کھایا جاتا ہے۔


وَعَن خالدِ بْنِ الْوَلِيدِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الْخَيْلِ والبِغالِ والحميرِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ والمشکوۃ حدیث نمبر4130


روایت ہے حضرت خالد ابن ولید سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے گھوڑوں،خچروں اور گدھوں کے گوشت کھانے سے منع فرمایا ۱؎ (ابوداؤد،نسائی)


یہ حدیث حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کی دلیل ہے کہ گھوڑا حرام ہے جیسے کہ خچر وگدھا حرام ہے،اس کی تائید اس آیت کریمہ سے ہے"وَالْخَیۡلَ وَ الْبِغَالَ وَالْحَمِیۡرَ لِتَرْکَبُوۡہَا وَزِیۡنَۃً"۔ جس سے معلوم ہوا کہ گھوڑے،گدھے اور خچر کی پیدائش سواری اور زینت کے لیے ہے نہ کہ کھانے کے لیے،نیز گھوڑا ذریعہ جہاد ہےحتی کہ غنیمت میں اس کابھی حصہ رکھا جاتا ہے،اس کو کھانے سے جہاد کے آلہ کی کمی ہوجانے کا خطرہ ہے۔الحمدلله! کہ عملًا تمام مسلمان امام اعظم کا قول مانتے ہیں،ہم نے عرب و عجم کہیں بھی گھوڑے کا گوشت کھاتے فروخت ہوتے مارکیٹ میں آتے نہ دیکھا۔

طالب دعا

احقر عبدالعزیزکلیمی

مانک چک ،مالدہ ،بنگال

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟