مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھنے کی فضیلت کا بیان
┄┅════❁﷽❁════┅┄
*📚حــــــدیثِ رســـولﷺ🌴*
*✒️ مسجد میں نماز کے انتظار میں بیٹھنے کی فضیلت کا بیان*
☀️ حمید کہتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ کیا رسول اللّٰه ﷺ نے کوئی انگوٹھی پہنی ہے؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں! ایک رات عشاء کی نماز میں آپ ﷺ نے آدھی رات تک دیر کی۔ نماز کے بعد ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا :
*✨ لوگ نماز پڑھ کر سو چکے ہوں گے۔ اور تم لوگ اس وقت تک نماز ہی کی حالت میں تھے جب تک تم نماز کا انتظار کرتے رہے۔*
💍 انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا جیسے اس وقت میں رسول اللہﷺ کی انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا ہوں ( یعنی آپ کی انگوٹھی کی چمک کا سماں میری آنکھوں میں ہے )-
📚 #صحیح_بخاری: 661
🔍 #نماز_کا_بیان #مساجد_کا_بیان
Comments
Post a Comment