ایک عورت روزےدار ہے جنگل میں نماز پڑھ رہی تھی اس نے دائیں سائیڈ پہ سلام پھیرا تو وضو ٹوٹ گیا

 ایک عورت روزے دار ہے۔ جنگل میں نماز پڑھ رہی تھی

اس نے دائیں سائیڈ پہ سلام پھیرا تو وضو ٹوٹ گیا

اور بائیں سائیڈ پہ سلام پھیرا تو روزہ ٹوٹ گیا 

اور جب نماز سے فارغ ہوئی تو نکاح ٹوٹ کیا 

بتاؤ عورت سے کیا جرم ہوا؟؟

المستفتی : محمد توصیف رضا https://mosarfarazqadri963990.blogspot.com/




https://t.me/joinchat/AAAAAExg4Z1PWyBBZ9uUOQ


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 مذکورہ سوال کے دو جواب ہوسکتے ہیں اور میرے خیال سے دونوں جواب صحیح اور عقل سے زیادہ قریب ہیں ۔ 

جواب(1)عورت تیمم کرکے نماز پڑھ رہی تھی دائیں طرف سلام پھیرنے کے بعد پانی دیکھی تو وضو والا تیمم ٹوٹ گیا(گویا وضو ٹوٹ گیا کہ اب وہ بے وضو ہو چکی ہے)

 اور بائیں طرف سلام پھیرنے کے بعد حیض آگیا جس سے روزہ ٹوٹ گیا ۔ 

اور شوہر نے طلاق کو نماز پر معلق کیا تھا تو نماز سے فارغ ہوتے ہی نکاح ٹوٹ گیا ۔ 

 جواب( 2 ) شعبان کو پانی نہ ہونے کی وجہ سے تیمم کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھ رہی تھی اور حسن اتفاق عورت کا شوہر مفقود الخبر تھا ۔ اب دوسرے شہر سے رویت ہلال کا گواہ بن کر آیا اور ساتھ میں پانی لایا ۔ 

اب عورت نے دائیں طرف سلام پھیرا مرد کے ہاتھ میں پانی دیکھا تو اس کا  تیمم ٹوٹ گیا ۔ 

اور بائیں طرف سلام پھیرا اس وقت مرد نے عید کے رویت ہلال کی گواہی دی تو روزہ ٹوٹ گیا ۔ 

نماز سے فارغ ہوکر مفقود شوہر کو دیکھا تو نکاح ثانی ٹوٹ گیا ۔ 

( لیکن میرے سمجھ سے دوسرا جواب تھوڑا کمزور ہے ) 


واللہ اعلم بالصواب 

کریم اللہ رضوی 

خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313

Comments

Popular posts from this blog

بعدتدفین قبربیٹھ جائےتواس کادرست کرناکیسا ہے ؟))🍂👉*

تبلیغ کسے کہتے ہیں؟ تبلیغ کافر کے لئے ہے یا مسلم کے لیے؟*

*مصنوعی فرضی قبر کسے کہتے ہیں؟