غسل کے بعد نماز کے لئےدبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہی
*🌹غسل کے بعد نماز کے لئے دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں🌹*
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
زید کہتا ہے کہ آدمی جنب ہو یا غیر جنب اور وہ برہنہ ہو کر غسل کرتا ہے تو اس کے ساتھ ساتھ وضو بھی ہو جائے گا ۔نماز بھی ادا کر سکتا ہے اور قرآن مجید بھی چھو سکتا ہے۔ اور بکر کہتا ہے کہ وضو نہیں ہوگا۔
اس کا جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں بحوالہ عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔
*🌹سائل محمد شمشاد احمد برکاتی🌹*
ا___________💠⚜💠__________
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ :*
*📝الجواب بعون الملک الوھاب ⇩*
غسل کے بعد نماز کے لئے دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں جب کہ بعد غسل کوئی حدث لاحق نہ ہوا ہو
📑جیسا کہ حدیث شریف میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کے بعد وضو نہیں فرماتے
الفاظ یہ ہیں
*⚜عن عائشۃ رضی اللہ تعالی عنہا قالت کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم لا یتوضا بعد الغسل :*
*(📕 مشکوۃ، باب الغسل، صفحہ ٤٨)*
اور دوسری حدیث میں ہے
*🔖من توضأ بعد الغسل فلیس منا :*
♻یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص غسل کے بعد وضو کرے تو وہ میرے طریقہ پر نہیں
*(📓کنز العمال، حدیث نمبر ۲٦٤٩،ج۹)*
*( 📚فتاوی مرکز تربیت افتاء، جلد ۱،باب الغسل، صفحہ ۱۰۱)*
*🌹واللہ تعالی اعلم بالصواب🌹*
ا__________💠⚜💠____________
*✍🏻شــرف قلم گداۓ حضور انفاس ملت فداءالمصطفی رضوی صمدی انفاسی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی :*
*تخصص فی الفقہ ,,, جامعہ صمدیہ دارالخیر پھپھوند شریف ضلع اوریا، یوپی :*
*🗓 ۲۷ جون بروز جمعرات ۲۰۱۹ عیسوی* https://wa.me/+918439872678
ا___________💠⚜💠__________
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح العبد الاثیم محمد معصوم رضا نوری (الھند)*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح اسیر حضور تاج الشریعہ محمد عــامـل رضــــا خـــان المعروف ضـیــاء انـجــم قـادری رضــوی مقام تکونیاں ضلع لکھیم پور کھیری یوپی*
ایسا ہی
(👈🏻📚بہار شریعت حصہ دوم ص 313 حدیث نمبر 7 باب غسل)میں ہے
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح محمد انور رضا پیاگ پور بہرائچ شریف یوپی الھند*
ا___________💠⚜💠__________
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________💠⚜💠___________

Comments
Post a Comment